خبرنامہ

والکس ویگن کا اخراجات میں سختی سے بچت کا منصوبہ شروع

فرینکفرٹ ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) جرمن موٹرساز کمپنی ’’والکس ویگن ‘‘ نے گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کے سکینڈل کے باعث اخراجات میں بچت کے منصوبے پر سختی سے عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو میتھیاس مولر نے ایک محکمانہ اجلاس کے دوران پیداواری لاگت میں 10 فیصد کمی کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب والکس ویگن کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ 2017 ء کے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے معاملات کو نمٹایا جاسکے۔