خبرنامہ

ٹھٹھہ:چاول کی قیمت میں فی من 200 روپے کی کمی

ٹھٹھہ:(اے پی پی) ٹھٹھہ میں چاولوں کی کٹائی شروع ہوتے ہوئی ملز مالکان اور تاجروں نے چاولوں کی قیمت میں 200روپے فی من کی کمی کرد ی گئی ۔ کچھ عرصہ قبل فی من چاول کی قیمت 1050 روپے مقرر تھی تاہم فصل تیار ہونے کے بعد مارکیٹ میں پہنچتے ہی تاجروں اور مل مالکان نے فی من کی قیمت 850روپے مقرر کردی ہے ۔ کاشتکاروں کے مطابق مل مالکان کی جانب سے فی من میں سے 3 سے 5 کلو کی رقم چاولوں کے کچے ہونے کا بہانہ بنا کر کاٹ دی جاتی ہے جبکہ تاجروں کے مطابق نرخوں میں ہر سال کمی کی جاتی ہے جس کی ایک وجہ چاول کی درآمد و برآمد پر ضابطے کا نہ ہونا ہے۔ کاشتکاروں کے مطابق نرخوں میں اچانک کمی کے باعث انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔