خبرنامہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان ہے۔

ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 41 ہزار 529 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس بڑھ کر 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کےقریب پہنچ گیا۔