خبرنامہ

پاکستان پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ

سیکیورٹی:(ملت+اے پی پی) کی صورت حال میں بہتری سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، 78 فی صد امریکی کمپنیوں نے اس سال پاکستان میں سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ امریکن بزنس کونسل کے سروے کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند امریکی کمپنیوں کی تعداد میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے سیکیورٹی خدشات میں 30 فی صد کمی آئی ہے، 83 فی صد سرمایہ کار پُر امید ہیں کہ معاشی ماحول طویل عرصے تک ساز گار رہے گا۔