خبرنامہ

پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا چوتھا دورمکمل

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان اور ترکی فری ٹریڈ معاہدے (ایف ٹی اے) کے تحت 85 فیصد ٹیرف ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے، دونوں ممالک نے رواں سال کے آخر تک ایف ٹی اے کو حتمی شکل دینے پر بھی رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق پاک ترک ایف ٹی اے مذاکرات کا چوتھا راؤونڈاسلام آباد میں ہوا جو 2 روز جاری رہا، پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکریٹری روبینہ اطہر جبکہ ترکی کی طرف سے ڈپٹی انڈر سیکریٹری وزارت معیشت حسنو دیلیمر نے مذاکرات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریق آزادتجارتی معاہدے کے تحت 85فیصد ٹیرف ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ ایف ٹی اے سے پاکستان کی تجارت میں بہت ہی کم وقت میں 50کروڑ سے 60کروڑ ڈالر تک اضافہ ہو جائے گا۔