خبرنامہ

چینی حصص کی جمعہ کو ملی جلی شرح پر بندش

بیجنگ (ًٌٹ + آئی این پی) چینی سٹاکس جمعہ کو ملی جلی شرح پر بند ہوئے، اہم بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ایک نجی پیمانے کے سروس سیکٹر میں پیداواری رفتار کی ممکنہ نرمی کی طرف اشارہ کرنے کے بعد 0.36فیصد گر گیا ، بنچ مارک کمپوزٹ انڈیکس 0.36 سے3218.31پوائنٹس ، چھوٹا شینزن انڈیکس 0.29فیصدکے اضا فے سے 10397.055پوائنٹس پر بند ہوا ، کائی شن چائنا جنرل سروسز پرچیز نگ مینجر انڈیکس ( پی ایم آئی ) فروری کے 53.1 سے گر کر فروری میں 52.6ہو گیا جو کہ مالیاتی معلومات سروس فراہم کرنے والی مارکیٹ کے زیر اہتمام کئے جانیوالے سروے کے مطابق چار مہینوں میں پیداوار کی سست ترین رفتار ہے ۔