خبرنامہ

چینی سٹاکس جمعہ کو کمی پر بند ہوئے

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چینی سٹاکس جمعہ کو کمی پر بند ہوئے، بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس0.12فیصد کی کمی سے 3125.32پوائنٹس ، چھوٹا شینزن انڈیکس 0.39فیصد کی کمی سے10702.57پوائنٹس جبکہ چین کے نصدق سٹائل بورڈ آف گروتھ انٹر پرائزز پر پیروی کرنیوالا چائی نیکسٹ انڈیکس 0.37فیصد کی کمی سے 2145.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔