خبرنامہ

چینی سٹاکس منگل کو کمی پر بند ہوئے

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چینی سٹاکس منگل کو کمی پر بند ہوئے، بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.79فیصد کی کمی سے3196.71پوائنٹس ، چھوٹا شینزن انڈیکس0.38فیصد کی کمی سے10411.44پوائنٹس جبکہ چین کے نصدق سٹائل بورڈ آف گروتھ انٹر پرائزز پر پیروی کرنیوالا چائی نیکسٹ انڈیکس 1.07فیصد کی کمی سے 1848.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔