خبرنامہ

چینی یوآن کی قدر میں اضافہ

بیجنگ (ملت +‌آئی این پی) چینی کرنسی مارکیٹ کے مطابق چینی یوآن کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ زرمبادلہ ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں 182بیسک پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور چینی یوآن 6.8889کی شرح پر بند ہوا ۔