خبرنامہ

چین عالمی مارکیٹ سے ایک ہزار ٹن سونے کی خریداری کرے گا

سنگا پور ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) چین عالمی مارکیٹ سے اس سال 9سو سے ایک ہزار ٹن سونے کی خریداری کرے گا۔ورلڈ گولڈ کونسل سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ سال عالمی مارکیٹ سے 984.5 ٹن سونا خریدا اور اس سال یہ حجم 900 سے 1000 ٹن تک چلا جائے گا۔ادارے کے مطابق چین اور بھارت سونے کے بڑے خریدار ہیں جنہوں نے اس سال کی پہلی ششماہی میں عالمی مارکیٹ سے ریکارڈ 2335 ٹن سونا خریدا ۔چین کی کرنسی یوآن(رینبی)کی قدر میں کمہ کی وجہ سے چینی سرمایہ کار سونے کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔