خبرنامہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے مختلف روٹس پرمخصوص اقتصادی زونز کے قیام کیلئے46 مقامات کا انتخاب

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے مختلف روٹس پرمخصوص اقتصادی زونز کے قیام کیلئے46 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں41 ہزار715 ایکڑ رقبہ پر خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے جس سے ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے مختلف روٹس پر قائم کئے جانے والے مخصوص اقتصادی زونز میں سے 17 ایس ای زیڈ خیبرپختونخوا،9بلوچستان، 7 سندھ،4پنجاب،2 گلگت بلستان، ایک فاٹا اورچار آزادکشمیر جبکہ دو مخصوص اقتصادی زون وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کرنے کیلئے بہترین مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے چین اور پا کستان کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس16 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں مخصوص اقتصادی زونزکے قیام کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔