خبرنامہ

چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز جمعہ کو اضافے پر بند ہوا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز جمعہ کو اضافے پر بند ہوا ،جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.3.32فیصدکے اضافے سے 99.3یوآن (14.43 امریکی ڈالر ) ،ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.41فیصدکے اضافے سے 98.8یوآن جبکہدسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.55فیصد کے اضافے سے 98.3یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔