خبرنامہ

چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز منگل کو اضافے پر بند ہوا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز منگل کو اضافے پر بند ہوا ، جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.1فیصدکے اضافے سے 99.0یوآن (14.35 امریکی ڈالر ) ،ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ0.08فیصد کے اضافے سے 98.2یوآن جبکہ دسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ0.1فیصد کے اضافے سے 97.6یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔