خبرنامہ

چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز منگل کو ملی جلی شرح پر بند ہوا

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز منگل کو ملی جلی شرح پر بند ہوا ، جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.01فیصدکے اضافے سے 98.57یوآن (14.33 امریکی ڈالر ) ،ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.6فیصد کی کمی سے98.015یوآن جبکہدسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.19فیصد کی کمی سے 97.585یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔