خبرنامہ

چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز منگل کو کمی پر بند ہوا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز منگل کو کمی پر بند ہوا ، جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.12فیصد کی کمی سے 99.2یوآن (14.4 امریکی ڈالر ) ،ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.15فیصد کی کمی سے98.7یوآن جبکہ دسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.17فیصد کی کمی سے 98.2یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔