خبرنامہ

چین کی پٹرولیم اینڈ کیمیکل ریفائنری سینوپیک کے خالص منافع میں 53.6 فیصد اضافہ

بیجنگ ۔(ملت+اے پی پی)چین کی سب سے بڑی پٹرولیم اینڈ کیمیکل ریفائنری ’’ سینوپیک ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اس کے خالص منافع میں 53.6 فیصد اضافہ ہوا جو ماہرین کے اندازوں سے زیادہ ہے اور اس کی وجہ ریفائننگ سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک کے عرصے میں اس کا خالص منافع 41.6 ارب یوان (6.05 ارب ڈالر) رہا جو 2017 ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 53.6 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین نے ششماہی کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں 50 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔ ششماہی کے دوران کمپنی کی کل آمدنی 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3 ٹریلین یوان رہی۔ آمدنی میں اضافے کی وجہ خام تیل کے نرخوں، طلب اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہے۔