خبرنامہ

کینیڈین سیکورٹیزمیں دسمبر کے دوران 7.81 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

اوٹاوا (ملت + اے پی پی) کینیڈا نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملکی سیکورٹیز میں 7.81 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔محکمہ اعداد و شمار سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 7.81 ارب امریکی ڈالر (10.23 ارب کینیڈین ڈالر) رہی۔یہ سرمایہ کاری سرکاری بانڈز ، حصص کی خرید اور کرنسی مارکیٹ میں کی گئی۔سال 2016 ء کے دوران سیکورٹیز کے شعبے میں کل غیر ملکی سرمایہ 161.28 ارب کینیڈین ڈالر رہی۔دسمبر کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری حصص کے کاروبار میں ہوئی جس کی مالیت 9.71 ارب کینیڈین ڈالر ہی۔اس سے کینیڈین حصص کے نرخوں میں دسمبر کے دوران 1.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سال کا مجموعی اضافہ 17.5 فیصد رہا۔