خبرنامہ

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخ اضافے پر بند ہوئے

ہانگ کانگ (ملت آن لائن + اے پی پی) ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخ اضافے پر بند ہوئے جس کی وجہ فرانس کے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں ایمانویل میکرون کی کامیابی اور دوسرے مرحلے میں جیت کاا مکان ہے۔ہینگ سینگ سٹاک انڈیکس 97.46 پوائنٹ (0.41 فیصد) بڑھ کر 24139.48 پوائنٹ پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 43.62 پوائنٹ (1.37 فیصد) گرنے کے بعد 3129.53 پوائنٹ پر بند ہوا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 46.86 پوائنٹ (2.44 فیصد) کمی کے بعد 1873.37 پوائنٹ پر بند ہوا۔