خبرنامہ

ہانگ کانگ میں سونے کے نرخ میں کمی

ہانگ کانگ (ملت + آئی این پی) ہانگ کانگ میں سونے کے نرخ جمعہ کو گذشتہ روز کے کاروباری دن سے 157ہانگ کانگ ڈالر کی کمی سے 11388ہانگ کانگ ڈالر فی ٹائل پر بند ہوئے ۔یہ بات چین کی سونے و چاندی کی ایکس چینج سوسائٹی نے بتائی ہے ۔یہ نرخ 1231امریکی ڈالر فی ٹرائے اونس کے مساوی ہیں جو کہ 7.76ہانگ کانگ ڈالر کے مقابلے میں 1امریکی ڈالر کی تازہ ترین شرح تبادلہ سے 16.87امریکی ڈالر کم ہے۔