خبرنامہ

یورپی اور امریکی گندم کے نرخوں میں اضافہ

پیرس (ملت + اے پی پی) یورپی اور امریکی گندم کے نرخ ایک ہفتے تک گراوٹ کے بعد چڑھنے شروع ہو گئے۔یورو نیکسٹ منڈی میں ماہ مئی کے لئے بنچ مارک گندم کی ترسیل کے سودے 173.75یورو سے 175 یورو فی ٹن میں طے ہوئے،ہمبرگ میں 12 فیصد پروٹین کی حامل سنہری گندم کے سودے 178سے 177 یورو فی ٹن میں طے ہوئے ۔امریکی شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مئی کے لئے گندم کی ترسیل 4 سے 10 ڈالر فی بشل میں طے ہوئی۔