خبرنامہ

یورپی سٹاک مارکیٹس: کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی

لندن (ملت + اے پی پی) یورپ کی اہم سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز حصص کے نرخوں میں مندی سے ہوا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای۔100 انڈیکس 0.2 فیصد کم ہوکر 6784.36 پوائنٹس پر آگیا۔دیگر اہم سٹاک مارکیٹس میں فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس۔30 انڈیکس 0.2 فیصد گر کر 10562.15 پوائنٹس اور پیرس کا سی اے سی ۔ 40 انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے بعد 4506.91 پوائنٹس پر آگیا۔