خبرنامہ

یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی

پیرس (ملت + اے پی پی) یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کیا گیا ۔ گذشتہ روز یورو نیکسٹ کے تحت گندم کی قیمتوں میں 0.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 170.50یورو فی ٹن میں طے پائے ۔ یہ 2فروری کے بعد گندم کی سب سے کم قیمت ہے ۔ ہیمبرگ میں 12فیصد پروٹین کے حامل گندم کی قیمت 3.5یورو رہی ۔