خبرنامہ

یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتیں 7ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ہیمبرگ (ملت + اے پی پی) یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتیں 7ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز پیرس میں یورو نیکسٹ کے تحت گندم کی قیمتوں میں 3 یورو فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 177.25یورو میں طے پائے جو26جولائی کے بعد یورپی مارکیٹ میں گندم کی بلند ترین قیمت ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق مصرکی جانب سے گندم کی خریداری کے اعلان کے بعد یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیتموں پر بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔