خبرنامہ

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخ

لندن (ملت + اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا میں قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1186.33 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے نرخ 0.6 فیصد کمی کے بعد 1183.1 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1191 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے معمولی کم ہوکر 1190.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔