خبرنامہ

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک:(ملت+اے پی پی) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوںکے لئے فی یونٹ بجلی 40پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔ کے الیکٹرک نے درخواست میں موقف اپنایاہےکہ دسمبر میں کل ایک ارب 13کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جبکہ بجلی پیدوار پر فیول لاگت کی مد میں 45کروڑ 80لاکھ روپے اضافی لاگت آئی۔ نیپرا 26جنوری کو کے الیکٹرک کی درخواست پر اسلام آباد میں سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی۔