خبرنامہ

بھارت:: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے سابقہ ریکارڈ توڑے دیئے

بھارت میں ڈیزل کی قیمتوں اضافے نے سابقہ ریکارڈ توڑے دیئےنئی دہلی ۔(ملت+اے پی پی) بھارت دارلحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصول اعدادوشمارمیں نئی دہلی کے علاوہ کلکتہ اور چنئی میں بھی ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ درجے پرر ہیں۔نئی دہلی میں گزشتہ روز ڈیزل 14 پیسے مہنگا ہوکر 69.32 روپے فی لیٹرفروخت ہوا۔نئی دہلی میں ڈیزل کی سابقہ سب سے بلند سطح 69.31 روپے فی لیٹرریکارڈ کی گئی تھی۔کلکتہ میں بھی ڈیزل 14 پیسے کے اضافہ کے ساتھ ریکارڈ 72.16 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہوا۔