خبرنامہ

25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کوہو گی

فیصل آباد۔17 اکتوبر(ملت + اے پی پی )قومی بچتوں کے فرو غ کیلئے مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر بروز منگل کو منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 27ویں اور مجموعی طور پر19ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب منگل کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔