خبرنامہ

اسٹیٹ بینک نےکم آمدنی والوں کواپناگھرخریدنےکی خوشخبری سنادی

بے گھر افراد کیلئےخوشخبری ہےکہ اسٹیٹ بینک نےکم آمدنی والےافرادکو گھروں کی تعمیر کےلئے250ارب روپے قرض دینے کا مسودہ تیار کرلیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پالیسی کے تحت دو لاکھ افراد کو سالانہ بیس لاکھ روپے تک قرض ملے گا۔پچیس لاکھ روپے مالیت کی جائیداد رکھنے پربیس لاکھ روپے قرض دیا جائےگا۔

قرض خواہ کی کم سے کم ماہانہ آمدن ساٹھ ہزار روپے ہونی چاہیے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیاکہ پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ مکانوں کی قلت کا سامنا ہے۔مکانات کی طلب میں سالانہ سات لاکھ یونٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔