کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب کا اندیشہ، مکان کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
جنوبی کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کی پیشگوئی کردی گئی ہے/ فائل فوٹو
امریکی ریاست کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔
لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران نے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی
دوسری جانب لاس اینجلس اور ونچورا کاؤنٹیز میں لگی آگ کو اہلکاروں نے بمشکل بجھایا ہے، آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس کے شہری اذیت سے دوچار ہیں کیونکہ مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے پہلے 2 ہفتوں ہی میں کاؤنٹی کے 30 شہروں میں گھروں کا کرایہ مقرر کردہ 10 فیصد بڑھنے کے بجائے غیرقانونی طورپر 2گنا بڑھایا جا چکا ہے۔