خبرنامہ

اسلام آباد میں مظاہرین نے ایک بار پھرفورسزپردھاوابول دیا

اسلام آباد میں مظاہرین نے ایک بار پھرفورسزپردھاوابول دیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) میں دھرنا مظاہرین نے ایک بار پھر فورسز پر دھاوا بول دیا۔ بیس دن سے ایک جگہ پر تعینات فورس اپنا مقام چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئی۔ مظاہرین نے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئی ایٹ چوک سے بھی پیچھے دھکیل دیا اور مظاہرین کی جانب سے پولیس اور فورسز پر مسلسل پتھراؤکیا جا رہا ہے۔

لاہور میں بھی آپریشن کے خلاف ممکنہ رد عمل کے خدشے کے پیش نظر داتا دربار کو بند کردیا گیا ہے جب کہ شہر میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ممکنہ احتجاج اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر مارکیٹوں کو بھی بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

سیالکوٹ میں بھی چند مظاہرین نے احتجاج کیا جہاں سمبڑیال میں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی گئی تاہم پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔

نیوکراچی میں اسلام آباد آپریشن کے ردعمل میں نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرادیں جب کہ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے حسن اسکوائر کے مقام پراحتجاج شروع کردیا۔ تین ہٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا گیاہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ حسن ابدال اور بچیکی میں بھی مذہبی جماعتوں کااحتجاج جای ہے۔ دھرنا شرکا کے احتجاج کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو چکری، اسلام آباد ٹول پلازہ بند کردیا گیا۔ جب کہ گوجرانوالہ میں مظاہرین نے پنڈی بائی پاس بلاک کردیاجس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سا منا ہے۔