خبرنامہ

اسلام آباد دھرنے کو پر امن طور پر حل کیا جائے، وزیراعظم کو آرمی چیف کا فون

اسلام آباد دھرنے کو پر امن طور پر حل کیا جائے، وزیراعظم کو آرمی چیف کا فون

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلی فون کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کیا جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد کو روکا جائے، تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کے لیے ٹھیک نہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ختم کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کیا جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔ترجمان پاک فوج کےمطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد کو روکا جائے، تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کے لیے ٹھیک نہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ختم کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔