خبرنامہ

اپوزیشن کا بل قومی اسمبلی میں بھارے اکثریت سے مسترد، نواز شریف پارٹی لیڈر رہ سکیں گے

اپوزیشن کا بل قومی اسمبلی میں بھارے اکثریت سے مسترد، نواز شریف پارٹی لیڈر رہ سکیں گے
اسلام آباد: (ملت آن لائن) قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل مسترد کر دیا، یہ بل کسی بھی نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بننے سے روکنے کیلئے نوید قمر کی جانب سے جمع کرایا گیا تھا۔ قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ بن سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا ہے۔ بل پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ نوید قمر نے ووٹوں کے طریقہ کار کو چیلنج کر دیا۔ قومی اسمبلی میں ترمیمی بل پر ووٹنگ کے دوران ارکان اسمبلی کو کھڑا کرکے گنتی کی گئی۔ اپوزیشن ممبران کیساتھ ظفر اللہ جمالی بھی کھڑے ہو گئے۔ سپیکر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 98 ممبران نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ 163 ممبران نے مخالفت کی۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو حکومت کو 172 ووٹ ملے تھے۔ آج 163 ووٹ ملے۔ 2 اکتوبر کو اپوزیشن کو 77 ووٹ ملے تھے جبکہ آج 98 ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح حکومت کے 9 ووٹ کم ہو گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کے 21 ووٹ بڑھ گئے ہیں۔