خبرنامہ

حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں اورجے آئی ٹی کے عمل میں شریک ہیں:خاندانی ذرائع

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم کے صاحبزادے کی طبیعت خرابی کے حوالے سے ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں اور جے آئی ٹی کے عمل میں شریک ہیں۔سین نواز کے خاندانی ذرائع نے کہا طبیعت خرابی کی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے جے آئی ٹی میں بھرپور انداز میں اپنے موقف کا دفاع کررہے ہیں اور اطلاع ہے کہ نیشنل بنک کے صدر سعید احمد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جن کے لئے ایمبولینس بلوائی گئی تھی۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیاتھا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران حسین نواز کا شوگر لیول کم ہوگیاتھا اور انہیں طبی امداد دی گئی تھی۔