خبرنامہ

سانحہ سیہون: وزیر اعظم آرمی چیف کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے، خیریت دریافت کی

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نوابشاہ ہسپتال میں سانحہ سیہون میں زخمی ہونے والوں کی عیادت دی۔ وزیراعظم نوازشریف نواب شاہ پہنچے تو گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ کے ہمراہ نوابشاہ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اسپتال انتظامیہ نے وزیراعظم کو مریضوں کی صحت سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے عیادت کرنے کے ساتھ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔