خبرنامہ

سرجیکل اسٹرائیک میں ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیے ،بھارتی وزیرکا دعویٰ

سرجیکل اسٹرائیک میں ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیے ، بری فوج کے اہلکار وں نے لائن آف کنٹرول پارکی تھی
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے اپنے ہی دعوے سے مکر گیا ،بھارتی وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کرنل ریٹائرڈ راجیہ وردھن سنگھ راٹھورنے دعوی کیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک میں ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیے گئے بلکہ بری فوج کے اہلکار وں نے لائن آف کنٹرول پارکی تھی۔پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک ڈرامے سے متعلق بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی کوخودبھارتی حکام ہی لگام دینے نکلے ہیں۔بھارتی میڈیا نے ہیلی کاپٹر کے زریعے اپنے فوجیوں کو پاکستان میں اتارنیکی تصوراتی ویڈیوز بناکر دن رات پیٹا تھا۔اب مقامی اخبارکو انٹرویو میں بھارتی وزیرمملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے پاکستان میں کسی فضائی کارروائی سے واضح انکار کیا مگردعوی کیا کہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب بری فوج کے اہلکار پری ایمٹو کارروائی کیلیے لائن آف کنٹرول کے پار گئے اور اس واقعہ میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔پاک فوج کے ترجمان نیسرجیکل اسٹرائیک سے متعلق بھارتی دعووں کو مضحکہ خیز اور اپنی ہی عوام کودھوکادینے کی کوشش ٹھہرایا ہے