خبرنامہ

سعودی قطر بحران : وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف ثالثی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (ملت آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو نگے ۔ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف آج ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی سعودی عرب جائیں گے ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی قطر بحران میں ثالثی کیلئے حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ایک روزہ دورے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے ۔