خبرنامہ

شعبان کے 29 دن بعد آج پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ، ملت کی جانب سے آپ سب کو رمضان مبارک

ملک کے مختلف شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں۔ فرزندانِ اسلام کل ماہِ رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرینگے۔

( ملت آن لائن) کراچی اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ کل بروز جمعرات مورخہ 17 مئی کو ماہِ رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہو گا۔ ادھر امریکا، یورپ، آسٹریلیا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بھی گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا، اس لیے وہاں رہنے والے مسلمان بھی کل مورخہ 17 مئی بروز جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔

واضح رہے ماہرینِ فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

ماہِ رمضان المبارک 1439ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں کمیٹی ارکان سمیت محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے جدید سائنسی ٹیلی سکوپس سے بھی مدد لی گئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں نے اجلاس طلب کیے۔