خبرنامہ

عدلیہ کے دہرے معیار کیخلاف جدوجہد کو انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف

عدلیہ کے دہرے معیار کیخلاف جدوجہد کو انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے دہرے معیار کے خلاف جدوجہد کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے، اس دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت میں پیشی کے بعد نواز شریف نے کہا تھا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں اور ان کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں ڈھل کر سامنے آگیا ہے جو کہ تاریخ کا سیاہ باب بنے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے، اس دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔