خبرنامہ

فیض آباد آپریشن ،دھرنے والوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی

فیض آباد آپریشن ،دھرنے والوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی

نیوکراچی میں اسلام آباد آپریشن کے ردعمل میں نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرادیں جب کہ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے حسن اسکوائر کے مقام پراحتجاج شروع کردیا۔ تین ہٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا گیاہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ حسن ابدال اور بچیکی میں بھی مذہبی جماعتوں کااحتجاج جای ہے۔ دھرنا شرکا کے احتجاج کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو چکری، اسلام آباد ٹول پلازہ بند کردیا گیا۔ جب کہ گوجرانوالہ میں مظاہرین نے پنڈی بائی پاس بلاک کردیاجس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سا منا ہے۔

میرپور آزاد کشمیر میں مظاہرین نے چوک شہیداں میں دھرنا دے دیا جب کہ مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔ راولپنڈی مری روڈ پر مشتعل مظاہرین نے زرعی یونیورسٹی کے باہر لگے بیرئیرز اکھاڑ دئیے جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جب کہ ایبٹ آباد اور بھوربن کوہالہ روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ٹیکسلا اور سہالہ میں بھی صورتحال نہایت کشیدہ ہے۔ مظاہرین نے ٹی چوک روات کے دونوں اطراف روڈ بلاک کردی ہے۔ فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ٹائر جلا کراحتجاج کیا اور سمندری روڈ بلاک کردی۔ بھکراور گوجرہ میں شدید احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

راولپنڈی مری روڈ پر مشتعل مظاہرین نے زرعی یونیورسٹی کے باہر لگے بیرئیرز اکھاڑ دئیے جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جب کہ ایبٹ آباد اور بھوربن کوہالہ روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ٹیکسلا اور سہالہ میں بھی صورتحال نہایت کشیدہ ہے۔ مظاہرین نے ٹی چوک روات کے دونوں اطراف روڈ بلاک کردی ہے۔ فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ٹائر جلا کراحتجاج کیا اور سمندری روڈ بلاک کردی۔