خبرنامہ

لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے افسران نے آگے رہ کر قیادت کی اور فخریہ روایت پر عمل کیا جب کہ لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

APP44-07 LAHORE: October 07- COAS shaking hands with Ranger personnel during his visit to HQ Rangers Punjab. APP

APP44-07
LAHORE: October 07- COAS shaking hands with Ranger personnel during his visit to HQ Rangers Punjab. APP


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں لیفٹننٹ جنرل قمر نوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے پی ایم اے کی استعداد کار کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور پی ایم اے کی فورتھ پاکستان بٹالین کا افتتاح کیا جب کہ آرمی چیف نے کیڈٹس کی تربیتی ، انتطامی سہولتوں میں بہتری کو بھی سراہا۔