خبرنامہ

مانچسٹر :ایرینا میں کنسرٹ کے دوران دھماکے ، 22 افراد ہلاک

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران دو دھماکوں کے بعد بھگڈر مچ گئی جس سے 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ مانچسٹر ایرینا میں میوزک کنسرٹ کے دوران امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈ پرفارم کر رہی تھی کہ اچانک میدان دو دھماکوں سے گونج اٹھا ۔ دھماکوں کے بعد بھگڈر مچ گئی ۔ واقعے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس چیف ایان ہوپکنز کے مطابق فی الحال واقعے کو دہشتگردی کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ دھماکے کنسرٹ کے مقام کے بیرونی طرف ہوئے ۔ ہال میں 18 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور کنسرٹ کے دوران وہاں ہزاروں افراد موجود تھے ۔ دھماکوں کے بعد قریبی ٹرین سٹیشن وکٹوریہ سٹیشن بند کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے عوام کو دھماکوں کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ ادھر وزیر اعظم ٹریزا مے نے اس کارروائی کو قابل نفرت قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کو بھی معطل کر دیا ہے ۔ مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ اور اداکارہ اریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے دوران اس وقت دھماکا ہوا جب حاضرین ان کی آواز میں گیت سن رہے تھے ۔ وہ بچوں اور نوجوانوں میں مقبول ہیں اسی وجہ سے کنسرٹ میں ان کی تعداد زیادہ تھی ، تئیس سالہ گلوکارہ اور اداکارہ آریانا گرینڈ نے شوبز میں کیریئر کا آغاز براڈوے کے شو میوزیکل تھرٹین سے کیا ۔ انہوں نے دو ہزار نو میں نکلوڈیئن ٹی وی کے پروگرام وکٹوریس میں کیٹ ویلنٹائن کے کردار سے کیا ۔ گرینڈ نے اپنی گلوکاری کا آغاز دو ہزار گیارہ میں وکٹوریس سے کیا ۔ ان کی پہلی سٹوڈیو البم یورز ٹرولی تھی جو امریکی بل بورڈ ٹو ہنڈرڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر آئی ۔ البم کا گانا دی وے بھی چارٹس پر پہلے نمبر پر آیا ۔ دو ہزار سولہ میں ٹائم نے انہیں دنیا کی سو بااثر شخصیات میں شامل کیا تھا ۔