خبرنامہ

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، سخت سیکورٹی،موبائل سروس جزوی معطل

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، سخت سیکورٹی،موبائل سروس جزوی معطل
لاہور: (ملت آن لائن) نواسہ رسول حضرت امام حسین کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد اور مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جلوسوں کے روٹس اور گردونواح میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کئی شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

دیگر شہروں کی طرح لاہور میں نویں محرم کے متعدد جلوس برآمد ہوں گے، پشاور میں نویں محرم کے سلسلے میں دو مرکزی جلوس برآمد ہوں گے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدرسے صبح دس 10جلوس ذوالجناح برآمد ہوگا اور دوسراجلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ تحصیل سےسہ پہر3بجے برآمدہوگا۔ جلوس کے اطراف اور گرد ونواح میں موبائل سروس بند رہے گی۔ شہرکی دیگرچھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے 16جلوس برآمد ہوں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 2ہزار پولیس اہلکار جبکہ ضلع بھرمیں 9ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔