خبرنامہ

مناواں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

لاہور: کاونٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ نے لاہور کے علاقے مناواں میں کاروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گرد تھانہ مناواں کی حدود لکھو ڈئیر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سات دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ جوابی کاروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور تین فرار ہونے میں گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زبیر،عبدالوہاب، عدنان ارشاد اور عتیق الرحمن شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد مون مارکیٹ دھماکوں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے