خبرنامہ

نئی حلقہ بندیوں کا ترمیمی بل سینیٹ سے بھی سے منظور

نئی حلقہ بندیوں کا ترمیمی بل سینیٹ سے بھی سے منظور

سلام آباد: (ملت نیوز) چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس، قومی اسمبلی کے بعد انتخابات ایکٹ ترمیمی بل 2017 سینیٹ سے بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بل وفاقی وزیر قانون زاہد نے ایوان میں پیش کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ یہ خبر بھی پڑھیں:ختمِ نبوت سے متعلق حلف نامہ اصل شکل میں بحال اس موقع پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد 7 بی اور سی کو لانے کا کہا تھا، گزشتہ روز بل پر مکمل اتفاق رائے ہو گیا ہے اور قومی اسمبلی نے بل متفقہ طور پر منظور کیا، بل کے حوالے سے مجھ پر بدنیتی کا الزام لگا۔ دوسری جانب سینیٹر اعتزاز احسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، وزیراعظم اور وزرا جاتی امرا میں بیٹھے ہیں، پھر ہم روتے ہیں پارلیمنٹ تحلیل کیوں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا اس دھرنے کے بعد اور دھرنے ہوں گے ہم اور یرغمال ہوں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا انتخابی ترمیمی بل پرووٹ ڈالنے آیا ہوں، چاہتا ہوں کہ ابہام ختم ہو، جس نے دشمنی پر حریف کو نقصان پہنچانا ہوگا وہ اسے استعمال کریگا، مطمئن ہو کر اس بل پر ووٹ کر رہا ہوں۔