خبرنامہ

وزیر اعظم کی چین، ہانگ کانگ کے کامیاب دورے سے آج وطن واپسی

اسلام آباد (ملت آن لائن ) وزیر اعظم نواز شریف چھ روزہ دورہ چین اور ہانگ کانگ کے بعد آج وطن واپس آئیں گے ۔ وزیر اعظم رات دس بجے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ دورہ چین میں وزیر اعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کی ۔ ان کی بعض عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں سازگار سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا ۔ دورہ ہانگ کانگ میں بھی انہوں نے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں ۔ چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ کیری لیم سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔