خبرنامہ

پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ شنگھائی تعاؤن تنظیم کے مکمل رکن بن جائیں گے :چین

بیجنگ (ملت آن لائن)چین نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کا عمل مکمل ہوجائیگا، اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اور سب سے بڑی بھارتی میڈیا کے مطابق وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط کی پندر ہویں اور اچھی ہمسائیگی دوستی اور تنظیم کے تعاون کے طویل المیعاد معاہدے پر دستخطوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کا عمل مکمل ہوجائیگا اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اور سب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی جو ترقی کی استعداد اور تعاون کے وسائل کے حوالے سے غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل ہوگی۔انہوں نے کہا آستانہ کانفرنس کے بعد چین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا ، شنگھائی تعاون تنظیم کو نئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے ۔تمام ارکان کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو تعاون کے جدید ترین نظریات اور نمایاں بین الاقوامی اثرات رکھتی ہے تنظیم علاقائی امن وترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی۔