خبرنامہ

پاکستان 2030 تک جی 20 میں شامل ہو جائے گا، اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر

اسلام آباد(ملت آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 2017-18 کا بجٹ پیش کرنا شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کوئی بھی منتخب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ مسلسل پانچواں بجٹ پیش کر رہے ہوں۔ معتبر عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان 2030 تک جی 20 میں شامل ہو جائے گا، پوری قوم اس متاثر کن تبدیلی پر مبارکبادکی مستحق ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013میں جب مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی تو ملک تباہی کے دہانے پر تھا لیکن حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک نے کافی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی بھی منتخب شدہ جمہوری وزیر اعظم کی سربراہی میں وزیر خزانہ پانچواں مسلسل بجٹ پیش کر رہا ہو۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، وزیر خزانہ کی تقریر سے پہلے ہی اپوزیشن لیڈر کی پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد ہے جو کہ پچھلے دس سال میں بلند ترین سطح ہے جبکہ رز مبادلہ کے ذخائر بھی مطمئن حد تک بڑھ چکے ہیں جو 4 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مالیاتی خسارہ چار اعشاریہ دو فیصد سے کم ہو کر نصف رہ گیا ہے۔ مشینری کی در آمد میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور صنعتوں کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم ، گھریلو اور تجارتی صارفین کیلئے اگلے سال ختم ہو جائے گی۔