خبرنامہ

پنڈی دھرنے کے خلاف اآپریشن پر ملک بھر میں رد عمل، شہر شہر مظاہرے، سڑکیں جام، ملک میں نظام زندگی مفلوج

پنڈی دھرنے کے خلاف ملک بھر میں رد عمل، شہر شہر مظاہرے، سڑکیں جام، ملک مفلوج
ملک بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، جی ٹی روڈ، موٹرویز اور ٹرین سروس معطل
لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد جی ٹی روڈ اور موٹرویز بند کر دی گئی جبکہ ٹرینوں کو بھی بند کر دیا، مظاہرین نے قومی شاہراہوں کا رخ کیا تو موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کو بھی بند کر دیا گیا۔
کراچی میں احتجاج نے سر اٹھایا تو مظاہرین نے ملیر میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا جس کے بعد اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا۔
اسلام آباد موٹرے پر گاڑیوں کو روکنے کے لیے ٹول پلازہ کو بند کر دیا گیا۔ تمام بڑے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے سے لاہور بھی بند ہو گیا۔ فیصل آباد میں بھی موٹرے وے پر داخلہ روک دیا گیا۔ سرگودھا روڈ بھی بلاک ہو گئی۔ سڑکیں بند ہونے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی میں احتجاج نے سر اٹھایا تو مظاہرین نے ملیر میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا جس کے بعد اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ رکاوٹ کے بعد ریلوے کا آپریشن بحال کر دیا گیا جن ٹرینوں کو روکا گیا تھا انہیں کچھ دیر بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد جی ٹی روڈ اور موٹرویز بند کر دی گئی جبکہ ٹرینوں کو بھی بند کر دیا، مظاہرین نے قومی شاہراہوں کا رخ کیا تو موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کو بھی بند کر دیا گیا۔