خبرنامہ

ڈی آئی خان: بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی

ڈی آئی خان: بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی
ڈی آئی خان: (ملت آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب مسافروں سے بھری بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی بس سر ڈگر کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے باعث 25 مسافر شدید زخمی جبکہ 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مسافر کوچ الٹنے سے 3 خواتین زخمی ہو گئیں، حادثہ ناظم آباد نمبر 3 کے قریب پیش آیا۔ زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔