خبرنامہ

کراچی میں مذہبی جماعت کا دھرنا، ایم اے جناح روڈ بند کردیا گیا

کراچی میں مذہبی جماعت کا دھرنا، ایم اے جناح روڈ بند کردیا گیا
کراچی :(ملت آن لائن) اسلام آباد کی موجودہ صورت حال کے تناظر اور کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر میں کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔
کراچی کی نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے رکاوٹیں لگاکر ایم اے جناح روڈ بند کردی۔پولیس اہلکار بھی الرٹ ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے واٹرکینن پہنچادی گئی ہے۔
گرومندر سے صدر جانے والی سڑک نمائش چورنگی کے مقام پر رات بھر بند رکھی گئی جسے فجر کے وقت کھول دیا گیا تھا۔ سڑک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے رکاوٹیں ہٹادی گئی تھیں، تاہم اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے ردعمل میں کراچی کے مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ کو بند کردیا ہے۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے تب تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ مذہبی جماعت لبیک یارسول کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر دھرنے کا آج ساتواں روز ہے۔
صدر جانے والی سڑک نمائش چورنگی کے مقام پر رات بھر بند رکھی گئی جسے فجر کے وقت کھول دیا گیا تھا۔ سڑک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے رکاوٹیں ہٹادی گئی تھی

لاہور میں بھی آپریشن کے خلاف ممکنہ رد عمل کے خدشے کے پیش نظر داتا دربار کو بند کردیا گیا ہے جب کہ شہر میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ممکنہ احتجاج اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر مارکیٹوں کو بھی بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

سیالکوٹ میں بھی چند مظاہرین نے احتجاج کیا جہاں سمبڑیال میں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی گئی تاہم پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔